؞   سالوں سے خراب امباری روڈ پر پلٹا ٹریکٹر
۲۶ جولائی/۲۰۱۸ کو پوسٹ کیا گیا
امباری (ابوزید/حوصلہ نیوز): سالوں سے خراب چل رہے امباری سے ماہل جانے والے راستے پر ریلوے کراسن کے قریب بدھ کی صبح تقریبا دس بجے اناج سے لدا ٹریکٹر گرگیا۔ چار گھنٹہ کی محنت بامشقت کے بعد جیسے ہی لوگوں نے اس کو نکالا فورا بعد اسی جگہ پر ٹرک پھنس گیا ہے۔ روڈ کی شدید خرابی کی وجہ سے آئے دن چھوٹے بڑے حادثے ہوتے رہتے ہیں۔
امباری سے ماہل جانے والا ریلوے کراسن روڈ کئی سالوں سے خراب چل رہا ہے۔ جگہ جگہ پر چھوٹے بڑے گڈھے کا ہونا عام بات ہے، پچھلے تقریبا ایک سال سے اس کا کام دھیمی گتی سے چل رہا ہے۔ سڑک پر پتھر کی جگہ مٹی سے گڈھے بھرنے کی وجہ سے بارش کے پانی نے اسے پوی طرح کیچڑ میں تبدیل کردیا ہے۔ گاڑیوں کی مسلسل آمد و رفت اور وقفہ وقفہ سے ہورہی بارش جلتی پر تیل کا کام کررہے ہیں۔ پیدل راہگیروں کا اس راستے سے جانا تو دور کی بات ہے تصور کرنا بھی حرام ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ علاقہ کے ایم ایل اے اروکانت یادو کی آمد و رفت کا بھی یہی راستہ ہے۔
حوصلہ نیوز سے بات کرتے ہوئے امباری کے رہنے والے محفوظ اعظمی نے بتایا کہ یہ راستہ امباری سے ماہل کی طرف جاتا ہے۔ مین شاہراہ سے صرف آدھے کیلومیٹر کی دوری پر ریلوے کراسن ہے۔ راستہ تو کئی سالوں سے خراب چل رہا ہے لیکن ادھر کچھ مہینوں سے اس پر کام شروع ہوا ہے جو اپنی دھیمی گتی سے ابھی بھی چل رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پتھر کے بجائے راستہ پر مٹی ڈال دی گئ ہے جس کی وجہ سے وہ کیچڑ میں تبدیل ہوگئی ہے۔ جگہ جگ چھوٹے بڑے گڈھے ہیں اور اس میں پانی بھرجانے کی وجہ سے معلوم نہیں ہوپاتا کہ اس کی گہرائی کتنی ہے جس کی وجہ سے صبح دس بجے اناج سے لدا ایک ٹریکر گرا جس کو چار گھنٹہ بعد لوگوں نے بڑی محنت کے بعد نکالا اس کے فورا بعد ایک ٹرک اسی جگہ پھنس گیا ہے۔

3 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

4 افسوس

0 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.